پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، مسرت جمشید

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت قومی اداروں کی بحالی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں نے ملک کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف لیجانے کااتحاد کر رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے اور پانچ سال بعد عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے قومی اداروں میں جتنی تباہی پھیلائی ہے اسے ٹھیک کرنے کے لئے کئی سال درکار ہیں لیکن ہم مایوس نہیں اور اپنے منشور اور وعدوں کی تکمیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ایجنڈا ہے کہ ہم نے قومی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اور اس کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔