سیاست ہمیشہ مثبت انداز میں ہی ہونی چاہیے، سیف الموک کھوکھر

سیاست ہمیشہ مثبت انداز میں ہی ہونی چاہیے، سیف الموک کھوکھر

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف الموک کھوکھر نے کہا ہے کہ سیاست ہمیشہ مثبت انداز میں ہی ہونی چاہیے، ہماری قیادت نے ہمیشہ جمہوری روایا ت کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے سیاسی مخالفین کی باتوں کو خندہ پیشانی سے بھی سنا اور انہیں برداشت بھی کیا لیکن اپنے کسی بھی سیاسی مخالف کے خلاف نہ تو کوئی سیاسی مقدمہ بنایا اور نہ ہی کبھی انہیں جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی ۔وہ اپنے حلقہ کے معززین سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی مگر تحریک انصاف کے رہنما روز اس حوالے سے کوئی نہ کوئی کوئی شوشہ چھوڑتے رہتے ہیں وہ بتائیں کہ ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلبیاں اور گرفتاریاں صرف مسلم لیگ (ن) کی ہی ہو رہی ہیں اور وہ اس لئے ہورہی ہیں کہ (ن) لیگ عوامی نبض کو دیکھ کر سیاست کرتی ہے حکومت چاہتی ہے کہ وہ روز عوام پر بجلی مہنگی گیس مہنگی کھاد مہنگی کرکے عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کرتے رہے لیکن اس کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو یہ بتائیں کہ ان کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے دعوے کہاں چلے گئے ہیں انہوں نے تو کہا تھا کہ ہم پٹرول پر مبینہ طور پر عائد فی لیٹر پچاس روپے ٹیکس کو ختم کریں گے انہوں نے ایسا کیوں نہ کیا انہوں نے کیوں عام آدمی پر ہی سارا بوجھ ڈال دیا ہے یہ عوام کو اپنے وعدوں اور اعلانات کے مطابق ریلیف دیں ان کو ایسا کرنے سے کس نے روک رکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1