چڑیا گھر کی سکیورٹی الرٹ ، سیاحوں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم ہے ، حسن علی سکھیرا

چڑیا گھر کی سکیورٹی الرٹ ، سیاحوں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم ہے ، حسن علی سکھیرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سروے دیبا مرزا : تصا ویر : ذیشا ن منیر )لا ہور چڑیا گھر کے ڈا ئریکٹر حسن علی سکھیرا نے کہا ہے کہ لاہورچڑیا گھرکو کسی قسم کا کو ئی سیکو رٹی خدشا ت کا سا منا نہیں ہے تا ہم چڑیا گھر کی انتظا میہ کی جانب سے عوام النا س کی حفا ظت کے ہائی سیکو رٹی انتظامات ہمیشہ سے ہماری ترجیحا ت کا حصہ رہے ہیں جس کے با عت اللہ کے کرم ہمیں آج تک کسی نا خشگوار واقع کا سامنا نہیں کر نا پڑا ہے ۔ تما م دا خلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ بھی لگا ئے ہو ئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی تلا شی کے لئے خاتو ن گا رڈز بھی تعینا ت ہیں ،سی سی ٹی وی کیمروں سے داخلی دروا زوں کی ڈائریکٹ ما نیٹرنگ کی جا تی ہے ۔سیکو رٹی تھریٹ کے حوالے سے چھپنے وا لی تما م تر خبریں بے بنیا د ہیں آپ کے اخبا ر کے تو سط سے میرے تما م میڈ یا گزارش ہے کہ وہ چڑیا گھر سے متعلق ایسی خبریں نشر اور شا ئع کر نے سے گریز کر یں کہ جن کی وجہ سے ذرا سی بھی سنسنی اور انتشا ر پیدا ہو نے کا خد شہ ہو ۔جب کہ اس مو قع پر وہا ں پر آئی فیمیلز مسز اشرف، مسز مشتا ق،انور ، فا ئزہ ، فریحہ ، نغمہ ،مجیدہ بی بی نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہا ر کیا لیکن بچو ں علی ،ارسلان ، احد ، کنزہ ، عنا یہ ،شہزا دی کی جانب سے ان کے پیا رے جا نوروں بلخصو ص ہا تھی کی کمی کا بھر پو ر شکو ہ کیا گیا جبکہ بعض فیمیلیز کی جا نب سے کنٹین پر اشیا ء کی قیمتوں میں اٖضا فہ کی بھی شکا یت سا منے آئی ۔’’پا کستان ‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ویسے تو لا ہور چٹریا گھر ہم لو گو ں کو سستی تفریح مہیا کر تا ہے اور ہم اس کے انتظا مات سے بھی مطمئن ہیں لیکن ابھی بھی ہمیں چند مسا ئل کا سا منا ہے ۔بچو ں کی جانب سے جا نوروں کی کمی کا شکو ہ بھی کیا گیا کہ انہو ں نے کہا کہ ہمارے لا ہو ر زو میں آنے کا مقصد اپنے پسندیدہ جا نوروں کو دیکھنا ہو تا ہے انہو ں نے چڑیا گھر انتظامیہ سے پرزور اصرا ر کیا ہے کہ جلد سے جلد ہمارے لئے نئے جا نور لائیں جا ئیں خا ص طو ر پر ہا تھی کو لا یا جا ئے ۔ جب کے فیملیز کی جانب سے کھا نے پینے کی اشیا کی قیمتو ں کے حو الے سے بھی تحفظا ت کا اظہا ر کیا گیا جس کے حوالے سے مو قف دیتے ہو ئے ڈا ئریکٹر لا ہور چڑیا گھر کا کہنا تھا کہ آنے والے نئے ٹینڈر میں قیمتو ں کی منظوری کے حوا لے سے نئی شق تیا ر کی جائے گی اور اس کے علا وہ جا نوروں کو لا نے کے لئے بھی پروپو زل پر کام جا ری ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کو شش ہو تی ہے کہ عوام کو اپنے وسا ئل میں رہتے ہو ئے بہترین ما حول مہیا کریں ۔