عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا اولیں ترجیح ہے ، امجدعزیز

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا اولیں ترجیح ہے ، امجدعزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی)28 بریگیڈ کمانڈربریگیڈئر امجد عزیزمغل نے کہاہے کہ پاک آرمی یہاں کے عوام کی مشکلات اورمسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے علاقہ میں امن وامان کی بحالی اورحکومتی رٹ قائم ھونے کے بعد یہاں کی پسماندگی دورکرنااولین ترجیح ہے علاقائی مشران اورعوام اپنے مسائل کی نشاندہی کرے تاکہ ان کو حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جاسکے جبکہ یہاں کی مقامی سول انتظامیہ کی کارکردگی قابل تحسین ہے جبکہ یہاں کے چھوٹے موٹے علاقائی مسائل کو حل کرنا ہم سب کے مشترکہ فرئض اورذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے جنوبی وزیرستان تحصیل سراروغہ میں واقع گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول سراروغہ کی مسجد کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر نائب تحصیلدار سراروغہ فضل الرحمان گنڈہ پور, علاقائی مشران,اور عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی بریگیڈئرامجد عزیزمغل کاکہناتھاکہ کہ پاک فوج کی بیپناء قربانیوں اور اہل علاقہ کے بھرپور تعاون سے ایک مثالی امن قائم ھوچکاہے جس کو قائم اور برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے مشران اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا