ڈیر ہ میں بس ڈرائیور سے موبائل فون چھین لیا گیا

ڈیر ہ میں بس ڈرائیور سے موبائل فون چھین لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈیرہ ملتان روڈ قریشی موڑ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈائیووبس روک کرڈرائیور سے موبائل چھین لیااورفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ‘گومل یونیورسٹی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں رات 3:25بجے ڈیرہ ملتان روڈ قریشی موڑ پرڈائیووبس کوروک کرمسلح افراد نے ڈرائیور سے اسلحہ کی نوک پراس کا موبائل چھین لیااورفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے ۔ یونیورسٹی پولیس نے ڈائیووبس کے ٹرمینل منیجر محمد علی کی رپورٹ پر نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف 392PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔