ڈیرہ میں تیز دھار چھری سے دو افراد کو ذبح کیا گیا

ڈیرہ میں تیز دھار چھری سے دو افراد کو ذبح کیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)گلوٹی اورکھتی کے قریب فائرنگ اورتیزدھار آلے سے دوافرادقتل ‘پولیس نے ان واقعات کی تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں گلوٹی میں خالی زمینوں میں زخمی شخص کی اطلاع پریارک پولیس موقع پر پہنچی توایک شخص جس کی گردن تیزدھار آلے سے کٹی ہوئی تھی شدید زخمی حالت میں موجودتھا۔پولیس نے زخمی شخص کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کا نام نیازمحمد ولدجمک سلیمان خیل سکنہ ہرنولی موڑمیانوالی ہے ۔یارک پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیاہے اسی طرح تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس کوکھتی کے قریب امین اللہ نامی شخص کی نعش پڑی ہوئی ملی جس کوفائرنگ سے قتل کیاگیاتھا۔پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر اس واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر