بٹ خیلہ ہسپتال میں جلد تھیلی سیمیاسنٹر کام شروع کردے گا ، شکیل خان ایڈووکیٹ

بٹ خیلہ ہسپتال میں جلد تھیلی سیمیاسنٹر کام شروع کردے گا ، شکیل خان ایڈووکیٹ

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کروڑوں روپے کے لاگت سے بٹ خیلہ ہسپتال میں تھیلی سیمیاسنٹرپربہت جلدکام شروع کردیں گے جس سے پورے علاقے کے لوگ مستفیدہونگے کیونکہ صوبائی حکومت سے سب سے زیادہ بجٹ محکمہ صحت کیلئے مختص کی گئی تاکہ کوئی بھی غریب علاج معالجہ سے محروم نہ رہ سکے ۔ان خیالات کااظہارصوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع مالاکنڈمیں تھیلی سیمیاسنٹرنہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے مریضوں کوپشاوراوراسلام ابادجانے میں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاتھا صوبائی حکومت کے جانب سے بٹ خیلہ ہسپتال میں تھیلی سیمیاسنٹر کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے جس پرکروڑوں روپے خرچہ ائیں گے جس پرجلدکام شروع کردیں گے تاکہ یہاں کے مریضوں کومشکلات سامنا نہ ہو۔انہوں نے کہ صوبائی حکومت نے عوام کوفوری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سب سے زیادہ بجٹ محکمہ صحت کیلئے مختص کی گئی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -