مہمندڈیم تعمیر : تحریک حقوق قبائل کا مفت بجلی ، ملازمت سمیت آمدنی میں حصہ دینے کا مطالبہ

مہمندڈیم تعمیر : تحریک حقوق قبائل کا مفت بجلی ، ملازمت سمیت آمدنی میں حصہ ...

پشاور (سٹی رپورٹر)تحریک حقوق قبائل نے حکومت سے مہمند ڈیم کی تعمیر میں اراضی مالکان کیساتھ مفت بجلی کی فراہمی اور مقامی لوگوں کو ملازمتیں سمیت ڈیم کی آمدنی میں حصہ دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ اس سلسلے میں تحریک حقوق قبائل کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں تحریک کے سربراہ گل نواز مہمند‘ افتخار ملاگوری ‘ ڈاکٹر عمران آفریدی اور صوبیدار(ر)سبزعلی خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ شرکاء نے کہاکہ ورسک ڈیم بھی مہمند اور خیبر کی اراضی پر بناہے لیکن گزشتہ ساٹھ سالوں سے مذکورہ ڈیم کے متاثرہ قبائلی عوام کو نہ بجلی دی جارہی ہے اور نہ ہی مقامی لوگوں کونوکریاں مل رہی ہیں جبکہ رائلٹی کی مد بقایاجات بھی نہیں دئیے جارہے اسلئے حکومت اور حکومت مہمند ڈیم کی اراضی مالکان سے ایسامعاہدہ کرے جس کے تحت ان مالکان کو اراضی کی زیادہ قیمت ، مہمند کے لوگوں کو نوکریاں ، رائلٹی کی مد میں پچاس فیصد آمدنی کا حصہ اور مفت بجلی دی جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ڈیم بنانے کے حق میں ہے تاہم ہمارے مطالبات بھی جائز ہے جس کو حکومت سنجیدہ لے ورنہ احتجاج کا راستہ اپنائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر