پشاور ، سنہری مسجدروڈ پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے یکطرفہ طور پر کھول دیا گیا

پشاور ، سنہری مسجدروڈ پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے یکطرفہ طور پر کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)ٹریفک پولیس نے تاجروں کی شکایت پر صدر کے سنہری مسجد روڈکو پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے یکطرفہ طور پر کھول دیا ۔ اس سلسلے میں تاجر اتحاد کا ٹریفک پولیس اور پی ڈی اے حکام کیساتھ مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن ‘ صدر روڈ کے صدر آمین حسین بابر وائس چیئر مین چوہدری شاہد غفور‘ پی ڈی اے زون ٹوکے ڈائریکٹرمیاں محمد شکیل‘ ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ عرب نواز اور ایس ایچ او دوست محمد نے شرکت کی ۔ تاجرنمائندوں نے کہاکہ بی آر ٹی کی تعمیر کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی آمدورفت مین صدر روڈ پر تبدیل کرنے سے تاجروں کے مسائل حد تک بڑھ گئے ہیں اور کئی مہینوں سے ان کا روز گارمتاثر ہوا ہے جس پر انتظامیہ نے شہر سے یونیورسٹی روڈ جانیوالی بپلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے سنہری مسجد روڈ کھول دیا جبکہ تاجروں کی یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی روڈ سے شہر جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ بھی عنقریب اسی روڈ پر منتقل کی جائیگی جس پر تاجروں نے ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار سمیت دیگر حکام کا شکریہ اداکیا ۔