کمر خیل کے متاثرہ خاندانوں کو بلا تاخیر چیکس دیئے جائیں،محب اللہ

کمر خیل کے متاثرہ خاندانوں کو بلا تاخیر چیکس دیئے جائیں،محب اللہ

باڑہ (نمائندہ پاکستان)قوم کمرخیل کے 800 متاثرہ خاندانوں کے روکے گئے چیک اگر ہفتے کے اندر ریلیز نہ کئے گئے تو نہ ختم ھونے والے احتجاج کا راستہ اپنائینگے پی ٹی آئی سینئر نائب صدر باڑہ ڈویژن محب اللہ افریدی ضلع خیبر تحصیل باڑہ پی ٹی آئی سینئر نائب صدر محب اللہ افریدی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا ھے کہ قوم کمرخیل کا پہلا سروے کرپشن کا بہانا کرکے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا اور بعد میں فارملٹی پورا کرنے کیلئے دوسری نام نہاد سروے شروع کرکے قوم کمرخیل کے حق پر ڈاکہ ڈال دیا ۔انہوں نے کہا کہ دوسری بار سروے کرنے کا بھی لگ بھگ دوسال مکمل ھوئے جس میں ابھی تک 800 خاندانوں کے چیک روک دیئے ہیں جس پر متعلقہ اداروں کے افسران ٹال مٹول سے کام لے رھے ہیں اور متعلقہ ادارے کے افسران متاثرہ عوام کے پیسے بینکوں میں رکھ کر اپنا بینک بیلنس بنا رھے ہیں قبیلہ کمرخیل کے متاثرہ عوام مزید یہ ظلم برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ قبیلہ کمرخیل کے عوام چار سالوں سے اپنے تباہ شدہ گھروں کے معاوضے کے انتظار میں بیٹے ہیں اور عوام ٹینٹ لگائے سخت مشکل سے زندگی بسر کر رہے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے قبیلہ کمرخیل کے 800 متاثرہ خاندانوں کے چیک ہفتے کے اندر ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ھے اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم گورنر ہاوس اور پھر اسلام آباد میں نہ ختم ھونے والے احتجاج شروع کر دینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر