ٹانک ،پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹانک ،پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹانک(نمائندہ خصوصی )پاک آرمی کے زیر اہتمام نواحی گاؤں کوٹ نواز میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مریضوں کا مفت طبعی معائینہ سمیت مفت ادویات فراہم کی گئیں گز شتہ روز پاک آرمی کی نگرانی میں گاؤں کوٹ نواز میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں پاک آرمی کی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ نے کیمپ کادورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا اور کیمپ میں آنے والی بچیوں میں تحائف اور مٹھائی بھی تقسیم کی کمانڈنگ آفسیر کرنل الطاف بلوچ کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کی جانب سے لگائے جانیوالے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب اور دور افتادہ علاقوں کے شہریوں کو ان کی گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات پہنچانا ہے پاک آرمی علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر عوامی خدمت میں کوشاں ہے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شہریوں نے پاک آرمی اور ان کے ڈاکٹروں شکریہ ادا کیا ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر