مہمند ڈیم کی تعمیر سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ،ساجد خان

مہمند ڈیم کی تعمیر سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ،ساجد خان

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند ڈیم کی تعمیر سے ضلع مہمند میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جائیگا۔ حکومت جلد از جلد ڈیم پر تعمیراتی کام شروع کریں۔ مہمند ڈیم کے حوالے سے تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ عیسیٰ خیل میں گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔ جس سے تحصیل امبار، پڑانگ غار اور پنڈیالئی کے قبائلی مشران اور ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے شرکت کی۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی مشران اور ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے کہا کہ مہمند ڈیم وقت کی اشد ضرورت بن چکی ہے۔ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف پاکستان میں لوڈ شیڈنگ میں کمی آئیگی بجلی ضلع مہمند میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جائیگا۔ ایم این اے ساجد خان مہمند کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں حکومت نے ڈیم کی اراضی ٰ کیلئے 68 کروڑ روپے مختص کئے اور باقی رقم کا فیصلہ بھی متاثرین کی مشاورت سے کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کی طرف سے ضلع مہمند کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع ہونگے جس سے ضلع مہمند میں غربت کے خاتمے اور صحت و مواصلات کی سہولت میسر ہو سکیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -