زرداری کیساتھ سیاسی سمجھوتے کامقصد حکومت گرانا نہیں ،خواجہ آصف

زرداری کیساتھ سیاسی سمجھوتے کامقصد حکومت گرانا نہیں ،خواجہ آصف

اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے، ہمارا زرداری کے ساتھ سیاسی سمجھوتہ ہوا ہے لیکن ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ایک دوسرے کے خلاف بیان یاد ہیں، 1988 سے 1999 تک یہ دونوں باہم دست و گریبان رہے لیکن سابق تجربات سے سبق سیکھ کر 2006 میں بے نظیربھٹو اور نواز شریف نے آپس میں میثاق جمہوریت کیا اس کے بعد بھی اختلافات رہے پچھلے چند سال میں بھی تلخی رہی جس میں دونوں جماعتوں کی قیادت نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماراجو اتحاد ہوا ہے اس میں یہ کہیں نہیں کہا گیا کہ یہ اتحاد حکومت کو گرانے کے لیے بنا ہے، ہائی مورل گرانڈ کی باتیں کرنے کے بعد عمران خان نے ایم کیو ایم، شیخ رشید اور پرویز الہی کے متعلق بہت کچھ کہا پھر اس کے بعد انھیں اپنے ساتھ شامل کرلیا، وہ کہتے تھے کہ میں 7 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرلوں گا، ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، 50 لاکھ گھر دوں گا لیکن وہ کچھ بھی کرنے میں ناکام رہا۔

خواجہ آصف

مزید : پشاورصفحہ آخر