اسلام آباد ، انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے ڈھائی کلومنشیات برآمد
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے قطرجانے والے قمرگل نامی مسافرسے ڈھائی کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔ مسافرنے منشیات بیگ میں میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ مسافرکا تعلق کرم ایجنسی سے ہے اورملزم کو منشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے بھی کردیا گیا۔
منشیات برآمد