احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا

احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا

لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جاری کیے، خواجہ سعدرفیق کو اسمبلی سیشن میں شرکت کے لئے جانے کی اجازت دی جائے اور 20جنوری تا 26 جنوری راہداری ریمانڈ دیا جائے۔جس پر احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سعد رفیق کا سات روزہ راہداری ریمانڈ دیدیا ۔

سعد رفیق

مزید : پشاورصفحہ آخر