ڈی ای او ڈیرہ کا مختلف سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ

ڈی ای او ڈیرہ کا مختلف سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرڈیرہ اسماعیل خان شیر محمدکی ہدایت پرسب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرپہاڑپورمحمدہمایون خٹک کا مختلف سکولو ں کا دورہ ‘دوسکول بند‘اساتذہ سے سکول بندکرنے پر وضاحت طلب کرلی‘ذرائع سے معلوم ہواہے کہ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرایس ڈی ای اوپہاڑپورمحمدہمایون خٹک نے گزشتہ دنوں پرائمری سکول وانڈاعلی ، پرائمری سکول برزوالی ،گورنمنٹ پرائمری سکول اغزن خیل ،گورنمنٹ پرائمری سکول مہردل ،وانڈاشیرو، گورنمنٹ پرائمری سکول شیشہ اورپرائمری سکول زاورشمالی جوکہ پنجاب کی سرحد پر پہاڑی علاقے میں واقع ہے کا اے ایس ڈی ای اوحاجی رستم کے ہمراہ اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پردوسکول جی پی ایس وانڈاعلی اورجی پی ایس برزمکمل طورپربندپائے گئے جب کہ اساتذہ ہیڈٹیچرسمیت ٹیچرجب کہ برز سکول کے ہیڈٹیچرغیرحاضر پائے گئے جس پرایس ڈی ای اومحمدہمایون خٹک نے ایکشن لیتے ہوئے تینوں اساتذہ سے سکول بندکرنے اورغیرحاضری پر وضاحت طلب کرلی جب کہ دونوں سکولوں کے دوچوکیداروں کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ای اوشیرمحمد، ڈی سی ، ڈی ایم اواورڈائریکٹرکو ایکشن لیتے ہوئے آگاہ کردیاہے ۔ دریں اثناء جی پی ایس وانڈاشیرومیں واٹرٹینک اورگروپ لیٹرین کا کام نامکمل چھوڑنے اوردرخت کاٹنے پردوسرے سکول میں ٹرانسفرہونے پر جی پی ایس وانڈاشہبازی کے ہیڈٹیچراورہیڈٹیچر وانڈاشیرو کے خلاف عوامی شکایات پرایکشن لے لیاگیااورڈی ای او کوان دونوں ٹیچرزکے خلاف انکوائری کرانے کے لیے لکھ دیاگیاجب کہ دیگرسکولوں کا سٹاف حاضر پایاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر