ساہیوال واقعہ پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع

ساہیوال واقعہ پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع

  

لاہور (آن لائن) ساہیوال میں ٹول پلازے پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع کروا دیا گیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس مسلم لیگ (ن) کے منیب الحق کی جانب سے جمع کرایا گیا ۔ توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال قادر آباد ٹول پلازہ کے قریب کار پر سوار فیملی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک بلکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ واقعے کا مقدمہ کسی تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔کیا مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور کن افراد کے خلاف درج کیا گیا۔واقعے کی مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -