سانحہ ساہیوال،مرنے والے شریف اور پرامن شہری تھے، اہل محلہ

سانحہ ساہیوال،مرنے والے شریف اور پرامن شہری تھے، اہل محلہ

لاہور (کرائم رپورٹر ) ساہیوال واقعے میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی اہل محلہ نے بے گناہی کی گواہی دے دی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق افراد کوتمام محلے دار جانتے ہیں ، وہ شریف لوگ تھے، واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساہیوال واقعے میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کے حق میں اہل علاقہ بھی باہر نکل آئے ہیں۔اہل محلہ نے تمام جاں بحق افراد کی بے گناہی کی گواہی دے دی ہے۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق لوگ بے گناہ تھے۔تمام محلے دار جانتے ہیں ، وہ شریف لوگ تھے۔ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد محلے میں 35سالوں سے رہائش پذیر ہیں۔ہم ان کو جانتے ہیں یہ شریف لوگ اور بے گناہ ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔

مزید : صفحہ اول