پولیس کو علی رضا عابدی کی گاڑی ان کے والد کے سپرد کرنے کا حکم

پولیس کو علی رضا عابدی کی گاڑی ان کے والد کے سپرد کرنے کا حکم

کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو علی رضا عابدی کی گاڑی ان کے والد کے سپرد کرنے کا حکم دیدیا ۔سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کی گاڑی واپس کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں تفتیشی افسر تھانہ گزری عدالت میں پیش ہواپولیس نے گاڑی کی ایف ایس ایل رپورٹ اور تصاویر عدالت میں پیش کردی عدالت نے علی رضا عابدی کی گاڑی پولیس کو والد کے سپرد کرنے کا حکم دیا ،علی رضا عابدی کے والد نے گاڑی واپس کرنے کی درخواست دائر کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ گاڑی بینک سے لی گئی تھی پولیس کے پاس رہی تو خراب ہونے کا خدشہ ہے،گذشتہ ماہ علی رضا عابدی کو گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس

مزید : پشاورصفحہ آخر