ڈیرہ ،ٹریفک حادثہ میں دو بھائی زخمی

ڈیرہ ،ٹریفک حادثہ میں دو بھائی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ٹانک روڈ عیسیٰ خان پولیس چوکی کے قریب ٹریکٹرٹرالی اورموٹرکار کے تصادم میں موٹرکار پر سوارٹانک کے رہائشی دوبھائی زخمی ہوگئے ‘ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں ٹانک روڈ عیسیٰ خان پولیس چوکی کے قریب موٹرکار اورٹریکٹرٹرالی کے تصادم میں موٹرکارپرسوار دوبھائی عصمت اللہ آرائیں اورعرفان اللہ آرائیں زخمی ہوگئے اورگاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمی بھائیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر