ملکی خوبصورتی کی قدر نہ کرنے والوں کیلئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ آفت کی ما نند ہے،وزیراعظم

ملکی خوبصورتی کی قدر نہ کرنے والوں کیلئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ آفت کی ما نند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارضِ پاک کا مسحور کن حسن اور اس میں ملنے والا تنوع بے مثال ہے مگر پاکستان کی خوبصورتی کو ہماری مقتدر اشرافیہ سے وہ قدر نہیں ملتی جس کی یہ حقدار ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)ان کیلئے ایک آفت کی مانند ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق وہ اپنی دھرتی کی اس دلفریب شان و شوکت کے گرویدہ ہیں اور اسی لیے وہ اس کے حصار میں خوش رہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں رہ کراپنے لوگوں کی خدمت کرنا بے حد مرغوب ہے۔
وزیراعظم عمران خان

مزید :

صفحہ اول -