محکمہ کھیل ضلع خیبر کے زیراہتمام کم شلمان پریمیئر لیگ اختتام پذیر

محکمہ کھیل ضلع خیبر کے زیراہتمام کم شلمان پریمیئر لیگ اختتام پذیر

ضلع خیبر (بیورورپورٹ)لنڈی کوتل،محکمہ کھیل ضلع خیبر کے زیراہتمام کم شلمان پریمیئر لیگ اختتام پذیر،فائنل میچ میں شینواری ٹائیگرز نے پڑانگ دورہ شیخان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلیا،کم شلمان پریمیئر لیگ کے کامیاب انعقاد پر ٹورنامنٹ ارگنائزنگ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شلمان میں نوجوانوں کیلئے گراونڈ پر کام جلد شروع کرینگے،یہاں پرآئندہ بھی اس طرح کے ٹورنامنٹس منعقد کرائینگے تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہو۔راحد گل ملاگوریلنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ کم شلمان میں محکمہ کھیل ضلع خیبر کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا جس 12 ٹیموں نے حصہ لیا تھا. فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راحدگل ملاگوری. اے سی محمد عمران.حاجی نذیر جان شلمانی اور خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری سمیت عمائدین علاقہ اور کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور بہترین گیم سے خوب لطف اندوز ہوئے. فائنل میچ میں پڑانگ درہ شیخان نے 12 اوورز میں 104 رنز بنائے جو شینواری ٹائیگرز نے آخری اوور میں پورا کیا. اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ڈاکٹر تسنیم عارف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کٹس.ٹرافی اور مالی تعاون دینے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راحدگل ملاگوری کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کم شلمان میں نوجوانوں کیلئے گراونڈ بنانے کا مطالبہ کیااس موقع پر راہد گل ملاگوری نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کیلئے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر جلد گراونڈ پر کام شروع کرینگے اور علاقہ میں آئندہ بھی اس طرح کے ٹورنامنٹس منعقد کرائینگے جس کیلئے محکمہ کھیل ضلع خیبر ہر قسم کی تعاون جاری رکھیے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر