اقوام متحدہ بھی بھارتی ہٹ دھرمی کے سامنے بے بس،کشمیرکاز سے پیچھے ہٹنے کا اعلان

اقوام متحدہ بھی بھارتی ہٹ دھرمی کے سامنے بے بس،کشمیرکاز سے پیچھے ہٹنے کا ...

  

نیویارک(آئی این پی) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرچکی،ا مید ہے پاکستان اور بھارت تنازعات کا حل بات چیت سے نکالیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کے درمیان بامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے، انتونیو گوتیرس نے یقین دہانی کرائی کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے تعاون کو تیار ہوں۔مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر رپورٹ پر پاکستانی صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ واضح طور پر اس سمت میں اپنا کردار ادا کرچکی ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کرچکی ہے، رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر پر کمیشن آف انکوائری مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر تحقیقاتی کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ

بیجنگ(آن لائن) چین نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال نے بین الاقوامی برادری کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی ہے لہذا چین کشمیر کی موجودہ صورت حال کو نظرانداز نہیں کر سکتا ہے ۔اس دوران چین نے صاف کر دیا کہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر کشیدگی سے برصغیر کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے لہذا اس مسئلے کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوائنگ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو صورت حال پیدا ہو رہی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے اور اس صورت حال سے اب براہ راست عالمی برادری کی توجہ کو اپنی جانب مرکوز کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں کنٹرول لائن پر جو سرحدی کشیدگی بڑھ رہی ہے وہ نہ صرف دونوں کے امن کو غارت کر رہی ہے بلکہ پڑوسی ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے لہذا چین کسی بھی صورت میں اس مسئلے کو نظر انداز نہیں کر سکتا ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ اس نازک مرحلے پر کشمیر مسئلے کے حل کے لئے کوششیں شروع کریں تاہم چین نے دونوں ممالک کو پیش کش کی ہے کہ چین دونوں ممالک کو قریب لانے اور مذاکرات کی بحالی میں تعمیری روال ادا کر سکتا ہے ۔ ترجمان نے کاہ کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے تعمیری کردار بھی اد اکرنے کے لئے چین تیار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارت ہر محاذ پر یہ کہتا آیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر تیسرے فریق کی ثالثی ناقابل قبول ہے لیکن اس کے باوجود جو صورت حال بن رہی ہے اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

چین

مزید :

صفحہ اول -