فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ،مسلم لیگ (ن ) مشروط حمایت پررضامند

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ،مسلم لیگ (ن ) مشروط حمایت پررضامند

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے مسلم لیگ( ن) مشروط حمایت کرنے پر آمادہ ہوگئی،مسلم لیگ(ن) حمایت کے بدلے اپنے کچھ مطالبات مقتدر حلقوں کے سامنے رکھے گی،میاں شہبازشریف اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اعتماد میں لے کر تمام فیصلے کر رہے ہیں،دونوں کے درمیان پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف رابطے کا ذریعہ ہیں۔حمزہ شہبازنے جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں میاں نوازشریف سے ملاقات کی اور جمعہ کا دن انہوں نے اسلام آباد میں اپنے والد میاں شہبازشریف کے ساتھ گزارا۔ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف کا خیال ہے کہ مسلم لیگ( ن) اور بالخصوص شریف خاندان کی مشکلات کم کرنے کیلئے پارٹی کو اپنے بیانیے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ سے پیچھے ہٹنا پڑے گا اور مقتدر حلقوں کے خلاف اپنا پایا گیا سخت لہجہ چھوڑنا ہوگا جبکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بھی اس بات پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔قومی اسمبلی میں میاں شہبازشریف کا خطاب اور یہ کہنا کہ ملک کو جو امداد مل رہی ہے وہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی وجہ سے مل رہی ہے،اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،ن لیگ بتدریج اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹے گی اور مقتدار حلقوں سے راہ ورسم بڑھائے گی۔

مسلم لیگ ن /مشروط حمایت

مزید :

صفحہ اول -