چیف جسٹس کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں،سپریم کورٹ کی وضاحت

چیف جسٹس کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں،سپریم کورٹ کی وضاحت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے نام سے سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی ٹویٹ اکاؤنٹ کے تناظر میں جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ نہ تو چیف جسٹس آف پاکستان نے کوئی ٹویٹ یا فیس بک اکاؤنٹ یا پیج استعمال کیااور نہ ہی کسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ان کی کوئی اور آئی ڈی ہے۔ بیان کے مطابق ایف آئی اے اور پی ٹی اے سمیت متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ناموں، آئی ڈیز اور پیجز کو فوری بلاک کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

سپریم کورٹ، وضاحت

مزید : صفحہ اول