تمام سیکٹرز کو تین روز بعد (آج) آر ایل این جی کی سپلائی بحال کر دی جائیگی‘ ترجمان سوئی گیس

تمام سیکٹرز کو تین روز بعد (آج) آر ایل این جی کی سپلائی بحال کر دی جائیگی‘ ...

لاہور( این این آئی )پی ایس او اور پی ایل ایل کے ایل این جی کے کارگو لنگر انداز ہونے کے بعد تمام سیکٹرز کو تین روز بعد آج ( اتوار) کے روز آر ایل این جی بحال کر دی جائے گی ۔ ترجمان سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے مطابق دو گارگو کا بیک وقت لنگر انداز ہونے سے تاریخ رقم ہوئی ہے۔آر ایل این جی کی سپلائی رات گئے ایس این جی پی ایل کو شروع ہو جائے گی اور آج اتوارتمام سیکٹرز بشمول کھاد، سی این جی، صنعتوں اور بجلی گھروں کو گیس مہیا کر دی جائے گی۔

‘ ترجمان سوئی گیس

مزید : صفحہ آخر