2ماہ میں 14ارب روپے سے زائدسیلز ٹیکس چوری کا انکشاف

2ماہ میں 14ارب روپے سے زائدسیلز ٹیکس چوری کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اور انوسٹیگیشن نے14ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری کی نشاندہی کی ہے اور6186 کیسز سامنے لایا ہے اور صرف دو ماہ کے درمیان اتنے پیمانے پر ٹیکس چوری کی اتنے پیمانے پر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نشاندہی 12نومبر2018ء کے بعد شروع ہونے والی تفتیش میں سامنے آئی ہے،جو سیلز ٹیکس سے متعلق تھی۔29اکتوبر2018ء کو حکومت نے فیڈرل آف ریونیو کے اختیارات بحال کئے کہ وہ ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات شروع کرے۔ایک سینئر ایف بی آر عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ کیسز بڑے پہاڑ کا ایک چھوٹا حصہ ہے،دیگر ہائی پروفائل کیسز میں پیش رفت متوقع ہے۔جس میں اربوں کی چوری ہورہی ہے ، ہم نے کچھ مخصوص شیئرز میں اپنی تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا ہے۔ایف بی آر کے نئے چیئرمین جہانزیب خان نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے تفتیش کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -