حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہتی ہے،خواجہ سعد رفیق

حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہتی ہے،خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان خود اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے اور حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہیتی ہے، مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی 5 ماہ کی حکومت میں پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہل چکی ہیں، عوام پی ٹی آئی کی جانوں کو رو رہے ہیں، حکومت نے ہر چیز کو مشکل بنا دیا ہے تاہم یہ دور نہیں رہے گا یہ دور بدلے گا، حکومت اپنے وعدے پورے کرے یا ایکسپوز ہو اور یہ پہلی بار ہے اپوزیشن مفاہمت کی بات کر رہی ہے۔ سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ گذشتہ پانچ ماہ میں حکومت کی نااہلی سامنے آگئی،حکومت نے بڑے بڑے وعدے کئے جو پورے نہیں ہو پا رہے،پی ٹی آئی کی حکومت کی حقیقت پانچ ماہ میں ہی سامنے آ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحادخوش آئند ہے ، عمران خان صرف انتقام کی سیاست کر رہے ہیں انہیں پرواہ نہیں کہ ملک کی کیا صورتحال ہے ۔ وفاق اور پنجاب میں صورتحال ابتر ہے،موجودہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے جسے گرانے کے لیے ہم جیل میں ہیں،جیسے ہی بیساکھیاں نکلیں گی حکومت دھڑم سے نیچے آ گرے گی۔
سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -