حکومت سے کوئی گلہ شکوہ نہیں، سینیٹر انوار الحق کاکٹر نے اختلافات کی تردید کردی

حکومت سے کوئی گلہ شکوہ نہیں، سینیٹر انوار الحق کاکٹر نے اختلافات کی تردید ...

  

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) بی اے پی کے سینیٹر انوار الحق کاکٹر نے کہاہے کہ ہمیں تحریک انصاف کی حکومت سے کوئی گلے اور شکوے نہیں ہیں جس سے کوئی ناراضگی کا تاثر ابھرے ، اس حوالے سے ناراضگی کا تاثر غلط ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’اختلافی نوٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر انوار الحق کاکٹر نے کہا کہ ہمیں تحریک انصاف کی حکومت سے کوئی گلے اور شکوے نہیں ہیں جس سے کوئی ناراضگی کا تاثر ابھرے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا دور تاریخ میں اس لئے یاد رکھا جائے گا کہ پہلی بار مرکز سے بلوچستان پر وزیر اعلیٰ نہیں تھونپا گیا اور وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ جام کمال کو حکومت سازی کیلئے بھر پور سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ بی اے پی اور تحریک انصاف کے درمیان کو ئی ناراضی نہیں ہے اور میں اس تاثر کومکمل طور پر رد کرتا ہوں، میڈیا گروز کی خواہشات تو یہ ہو سکتی ہیں لیکن اگر ہمیں یہ اختیار دیا جائے کہ میں اپنی بات کی وکالت خود کروں تو میں خوش ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اختلاف ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تھا ،ہمارا تحریک نصاف کے ساتھ کسی بھی پالیسی پر کوئی اختلاف نہیں ہے ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ وزیر اعظم کی شریف النفسی کا عام بلوچ کوفائدہ پہنچے ، وزارت کے حوالے سے خود وزیر اعظم نے کہاہے کہ کابینہ میں جواگلی توسیع ہوگی میں اس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے لوگوں کو شامل کروں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -