آج سے باغوں کے شہر لاہور میں بارش کی پیشگوئی

آج سے باغوں کے شہر لاہور میں بارش کی پیشگوئی

لاہور(جنرل رپورٹر) شہر میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں باغوں کے شہر میں بارش کی پیشگو ئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور میں بار شوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائیگا جو سوموار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد اور 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

بارش پیشگوئی

مزید : صفحہ آخر