پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے قیام میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کریگی

پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے قیام میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں مزید توسیع کی پیپلز پارٹی حمائت نہیں کرے گی کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے کیسوں کو فوری طور پر نمٹانے کے لئے پہلے سے موجود اینٹی ٹیرٹرسٹ کورٹس کو استعمال کیا جائے اور انہیں کوئی ایک ٹائم فریم دیا جائے کہ وہ اس کے مطابق فیصلہ کرنے کے پابند ہوں اور اپراسکیوشین کے سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی رعائت نہ مل سکے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہی تھیں ۔
نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -