کوئی فیصلہ عجلت میں نہیں کرنا چاہتے اپوزیشن کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل بنائینگے

کوئی فیصلہ عجلت میں نہیں کرنا چاہتے اپوزیشن کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل ...

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس پر عمل کریں گے حکومت اور اپوزیشن جب اس ایشو پر ہماری قیادت سے رابطہ کرے گی تو مشاورت سے فیصلہ کریں گے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں کرنا چاہتے حکومت اپوزیشن سے رابطہ کرے اپوزیشن کواعتماد میں لے اور پھر اس کے بعد ہم اپنی جماعت کا بھی فیصلہ کریں گے اور پھر اپوزیشن کے ساتھ ملکر بھی مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔

حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ آخر -