چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے،فیاض چوہان

چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے،فیاض چوہان

  

لاہور(فلم رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے اور مسئلہ حل ہوچکا ہے، ہماری حکومت وفاق اور پنجاب میں اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ (ق )لیگ اور تحریک انصاف ایسے پلرز کی طرح ہیں جن پر پوری حکومت کھڑی ہے۔ ہم ایک ہیں اور کبھی الگ نہیں ہوں گے۔ مخالفین کی اس اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ہر بار کی طرح اس بار بھی ناکام ہوں گی۔سردار عثمان بزدار انتہائی معاملہ فہم وزیر اعلیٰ ہیں۔ چوہدری برادران بخوبی جانتے ہیں کہ کون ان کا دوست ہے اور کون دشمن،عمار یاسر کو وزیراعلیٰ سے نہیں بیوروکریسی سے مسئلہ تھا ۔ وہ ہمارے دوست اور بھائی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب سٹیڈیم میں منعقدہ نجی تعلیمی ادارے کے سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا مسلسل جاری تعلیمی سرگرمیاں بچوں کو تھکا دیتی ہیں۔ اس لئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں پر مبنی سرگرمیاں بچوں کے لئے کام کے بعد آرام کے مترادف ہوتی ہیں۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -