انتہائی مطلوب 22دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی
لاہور(آئی این پی)کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، فہرست میں بینظیربھٹوشہید، سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پروزمشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ حملہ کیس میں مطلوب دہشتگرد شامل ہیں ،18دہشتگردوں کے سرپرانعامی رقم بھی مقررکررکھی گئی ہے دہشتگردوں کے سرکی قیمت 1کروڑ روپے سے 2لاکھ روپے تک ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب نے انتہائی مطلوب 22خطرناک دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، جن میں 18دہشتگردوں کے سرپرانعامی رقم بھی مقررکررکھی گئی ہے دہشتگردوں کے سرکی قیمت 1کروڑ روپے سے 2 لاکھ روپے تک ہے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست مرتب کرنے کا مقصد ان کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینا ہے فہرست میں سب سے خطرناک دہشتگرد مطیع الرحمان عرف صمد سیال ہے جس کے سرکی انعامی رقم 1کروڑ روپے مقررہے، دوسرا انتہائی خطرناک دہشت گرد قاری احسان الحق عرف شاہد ہے جس کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے جب کہ فہرست میں بے نظیربھٹوشہید، سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پروزمشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ حملہ کیس میں مطلوب دہشتگرد شامل ہیں۔