جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دیں، بلاول

جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دیں، بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں، شہید آفتاب عالم پکا جیالا، نڈر اور ثابت قدم رہنما تھا۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے شہید رہنما آفتاب عالم شورو کو ان کی 29 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید آفتاب عالم پکا جیالا، نڈر اور ثابت قدم رہنما تھا، ضیا کے دورِ آمریت میں طلبہ کو منظم کیا اورقید و بند صعوبتیں برداشت کیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے لیئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلزپارٹی نے دی ہیں اورشہید آفتاب عالم پارٹی قیادت اورکارکنان کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -