کسی کو ملک کی طرف میلی نگاہ سے نہیں دیکھنے دینگے، ایئروائس چیف مارشل

کسی کو ملک کی طرف میلی نگاہ سے نہیں دیکھنے دینگے، ایئروائس چیف مارشل

ملک وال(نامہ نگار) پاک فضائیہ ملک کے دفاع کیلئے سینہ سپر ہے اور کسی کو پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے نہیں دیکھنے دیں گے، ملکوال ہائی سکول آکر بچپن کی یاد تازہ ہوگئی،ملکی ائیر لائن پی آئی اے کی باگ دوڑاس وقت ائیرفورس کے پاس ہے اور انتہائی منصوبہ بندی سے ہائی کمان پی آئی اے کی بہتری کیلئے کوشاں ہے،جلد پی آئی اے کو ترقی یافتہ بنا کر اس مقام پر لاکھڑا کریں گے جہاں آج سے پچیس تیس سال قبل تھی،ان خیالات کا اظہار ایئروائس چیف مارشل راجہ نورعباس نے گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال میں ایف 7 طیارے کے ماڈل کی تنصیب کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس سکول میں 1971 سے 1977 تک تعلیم حاصل کی اور یہاںآج جس ایف سیون طیارہ کا ماڈل رکھا گیا ہے اس پر میں نے پہلی اڑان لی تھی۔

ایئروائس مارشل

مزید : صفحہ آخر