دو ایل این جی جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز، گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا

دو ایل این جی جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز، گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا

کراچی(آئی این پی ) ایل این جی سے لدے دو جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے جس کے نتیجے میں ملک میں گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا جبکہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہم بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے ۔سوئی ناردن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایل این جی کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں اور 250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، ایل این جی ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، ایک دو روز تک صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔ادھر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ چند ہفتوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے رات کے وقت بھی بندرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر رش اور کام میں تاخیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ایل این جی

مزید : صفحہ آخر