حکومت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی ،سیمابیا طاہر

حکومت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی ،سیمابیا طاہر

  

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سیمابیا طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی اور انہیں مختلف برائیوں سے چھٹکارا دلوا کر درسگاہوں کا راستہ دکھائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں یونیک گورپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ تقریب کا اہتمام یونیک ہربنس پورہ کیمپس کی جانب سے کیا گیا ۔صوبائی رکن اسمبلی نے کہا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو نشہ جیسی برائی سے دور رکھ کر انہیں تعمیری سرگرمیوں کی جانب گامزن کریں گے جس سے وہ ملکی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیک گروپ ہربنس پورہ کیمپس کے پرنسپل علی عباس نے کہا کہ یونیک گروپ طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعمیری حوالے سے بھی خصوصی تربیت پر مرکوز ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونیک گروپ کے طلبہ نصابی حوالے سے سبقت رکھنے کے ساتھ ساتھ با کردار شہری بھی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ میں ابتدا ہی سے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس ضمن میں اساتذہ کا کردار اہم ہے ۔تقریب میں طلبہ نے مختلف خاکے بھی پیش کیے جن میں سماجی حوالے سے مختلف انداز سے عکاسی کی گئی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -