ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر سمیت ساتھیوں کی مسلم لیگ میں شمولیت

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر سمیت ساتھیوں کی مسلم لیگ میں شمولیت

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر راؤ عباس، جنرل سیکرٹری شکیل چودھری نے سید علی ریاض ایڈووکیٹ عبدالخالق ممبران بار کونسل اور عمر دراز ایڈووکیٹ و نذر محمود ایڈووکیٹ کے ہمراہ یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر لائیرز ونگ وپنجاب کے صدر عالمگیر ایڈووکیٹ، مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر انجینئر شہزاد الٰہی، جنرل سیکرٹری جیمس ناز، عارف کھوکھر اور ڈینیئل سوہل بھی موجود تھے۔ شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامل علی آغا نے وکلاء برادری کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، پرانے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں، ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں سے پاکستان مسلم لیگ مزید مستحکم، فعال اور مضبوط ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4