یو ای ٹی کے زیر اہتمام کمپیوٹنگ ایکسپو کا انعقا

یو ای ٹی کے زیر اہتمام کمپیوٹنگ ایکسپو کا انعقا

د

لاہور (پ ر)این ای ٹی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے ساتھ الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے یو آئی ٹی ہال میں ’’کمپیوٹنگ ایکسپو‘‘ نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش میں فرسٹ اور تھرڈ سمسٹر کے طلباء کی جانب سے متعدد آئی سی ٹی منصوبے پیش کئے گئے۔ نمائش میں ڈائریکٹر یو آئی ٹی ڈاکٹر سید ظہیر علی، فیکلٹی ممبران، پریس اور میڈیا کے سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ نمائش میں 80 مختلف منصوبے پیش کئے گئے۔ کمپیوٹر سائنس، الیکٹریکل انجینئرنگ اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے طلباء شیروز شمیم، طلحہ خان اور ضیاء الدین کی جانب سے شروع کئے گئے اقدام کے تحت صنعتی عمل درآمد کے لئے آئی سی ٹی منصوبوں کو تیار کیا گیا جن سے سماجی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یو آئی ٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپیوٹنگ ایکسپو کے انعقاد کے ذریعے یو آئی ٹی کے طلباء نے متعدد اختراعی ٹیکنالوجی کے منصوبے پیش کئے جو انسٹیٹیوٹ کے الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فرسٹ اور تھرڈ سمسٹر کے طلباء کی جانب سے تیار کئے گئے تھے۔ مزید برآں ان منصوبوں کو محدود وسائل کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا۔ یو آئی ٹی طلباء کو اپنی صلاحیتیں اور معلومات کو عملی بنیادوں پر ڈالنے کے لئے رہنمائی فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ نے طلباء کو ملازمتیں تلاش کرنے کی بجائے ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے نمایاں فرق پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4