ناجا ئز تعلقات کے شاخسانہ پر فائرنگ ، 2بھائی قتل ، 2راہگیرزخمی

ناجا ئز تعلقات کے شاخسانہ پر فائرنگ ، 2بھائی قتل ، 2راہگیرزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقہ میں ناجائز تعلقات قائم رکھنے سے منع کرنے کے تنازع پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو حقیقی بھائیوں کو قتل کردیا فائرنگ سے دوراہگیر زخمی ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا۔پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے رہائشی یاسراور اسکے بھائی یونس کا مقامی رہائشی عمران سے چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کے یاسر کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔یاسر نے ملزم عمران کو منع کیا جس پر ان میں جھگڑا ہوا گزشتہ روز ملزم عمران اپنے بھائی ناصر کے ہمراہ کرشن نگر بازار سے گزر رہا تھا اس دوران یاسر اور اسکا بھائی یونس بھی وہاں آگئے دونوں میں آمنا سامنا ہونے پر تلخ کلامی ہوئی اور عمران نے اپنے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے یاسر اور اسکا بھائی یونس موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ راہگیر بشیر اور عمیر زخمی ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بھی حقیقی بھائی ہیں اور مقتولین بھی حقیقی بھائی تھے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جن کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

مزید :

علاقائی -