شاہدرہ،گورنمنٹ سکول کے باہر فائرنگ ، طالبعلم زخمی،ساتھیوں کا احتجاج

شاہدرہ،گورنمنٹ سکول کے باہر فائرنگ ، طالبعلم زخمی،ساتھیوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ گورنمنٹ سکول کے باہر فائرنگ سے نویں جماعت کے طالبعلم کے زخمی ہونے کے واقعہ پر طلبا نے شدید احتجاج کیا اور مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او اور ایس پی سٹی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وقاص منڈا نے دیرینہ دشمنی پر سکول جاتے پندرہ سالہ طالب علم کوفائرنگ کرکے زخمی کیا۔ ہفتے میں دوسرا واقعہ رونما ہوا ہے مگرپولیس کارروائی سے گریزاں ہے۔ ایس پی سٹی معاذ ظفر کو اطلاع دی گئی مگر پھر بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ احتجاج کے باعث شیخوپورہ جڑانوالہ آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر طلبا سے مذاکرات کرکے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد وہ منتشر ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -