اقبال ٹاؤن ،گندے نالے سے نامعلوم لڑکی کی لاش بر آمد

اقبال ٹاؤن ،گندے نالے سے نامعلوم لڑکی کی لاش بر آمد

  

لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں گندے نالے سے نامعلوم لڑکی کی لاش بر آمد ہوئی ،بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاؤن میں واقع نیلم بلاک کے قریب گندا نالے سے نا معلوم لڑکی کی لاش کو دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے متعلقہ پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کی عمر تقریبا18سال ہے جبکہ اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے ایدھی ایمبو لینس کے ذریعے لڑکی کی لاش کو مر دہ خا نے منتقل کر دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے اور شناخت ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -