غیر ملکی ماڈل منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی

غیر ملکی ماڈل منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ملزمہ کی کے کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی ،گزشتہ روزکسٹمزکی جانب سے اضافی گواہ کا بیان قلمبند کرانے کے لئے عدالت عالیہ کاحکم سیشن عدالت کو موصول نہیں ہو سکا جس کے باعث فاضل جج نے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کی ہے۔
۔چیک ری پبلک کی ملزمہ ماڈل ٹریز ا ہلسکووا کو جیل سے لاکر ایڈیشنل سیشن جج شہزادرضا کی عدالت میں پیش کیاگیا ، کسٹمزنے کیس میں مزیدگواہ پیش کرنے کی عدالت عالیہ سے خصوصی اجازت حاصل کی مگرابھی تک عدالت عالیہ کاتحریری آرڈرپیش نہیں کیاگیا، عدالت نے قراردیااگر23 جنوری تک آرڈر پیش نہ ہواتوکیس پر حتمی بحث کاآغازکردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -