بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں نقد انعام و تعریفی اسنادتقسیم
لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی طرف سے بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں نقد انعام و تعریفی اسنادتقسیم کی گئیں۔اس حوالے سے تقریب پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقد ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر نے سول لائنز کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے خطر ناک گینگ کو پولیس مقا بلے کے بعد گرفتار کرنے پر تھانہ سول لائنز، محافظ فورس، ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے 25 افسران و اہلکاران کو نقد انعام اور تعریفی اسنادیں۔
ان پولیس افسران و اہلکاروں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا کر ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور غیرملکی نقدی برآمد کی تھی۔ ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد حاصل کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں میں انسپکٹر محمد عادل کھچی، سب انسپکٹر محمد افضل،اے ایس آئی منیر احمد ، فیاض احمد، ہیڈ کانسٹیبل غلام مصطفی، شعبان علی اور محمد اصغر، کانسٹیبل بلال احمد،مظفر حسین اور سلطان رفیق،کانسٹیبل محمد شبیر، ساجد حسین،مجاہد علی، یاسر اقبال، زبیر احمد ، جمشید اشرف ، کانسٹیبل احسن انور، محمد فہد،محمد عثمان، محمد عمر، محمد وقاص اور عامر، ڈرائیور کانسٹیبل محمد افضل،اللہ رکھا اورمحمد رمضان شامل ہیں۔پولیس ٹریننگ سینٹر فاروق آباد میں زیر تربیت 14سو ریکروٹس کو انتہائی محنت اور جان فشانی سے 15روزہ اینٹی رائٹ خصوصی کورس مکمل کروانے پر ماسٹر ٹرینرز سب انسپکٹرز فاروق اعظم اور عاطف مجید،اے ایس آئی طیب احسان، علی رضا،عدیل عاشق اور فرحت اللہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا گیا۔