ڈاکے ، چوریا ں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈاکے ، چوریا ں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس ا ے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر یا سر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ40ہز ار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے۔مصطفی آ با د میں ڈاکو گھر میں گھس کر با بر اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر2لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ جو ہر ٹا ؤ ن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اختر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے45ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ، ہنجر وال کے علاقے میں ڈاکوؤں فا روق اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 28ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ،شفیق آ با د کے علاقے ڈاکوؤں نے شہز اد اور فیملی سے1لاکھ 50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ،ہڈ یا رہ میں فیصل سے ڈاکو گن پوائنٹ پر75ہزار نقدی اور موبائل فون ۔ ڈیفنس سی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر یو سف سے60ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ستو کتلہ اور ما نگا منڈ ی سے گاڑیاں اور گجر پورہ،مصر ی شا ہ،سمن آ با د اور یکی گیٹ علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی