مکّہ، حراء پہاڑ کی چوٹی سے پتھر گرنے پر پاکستانی خاتون جاں بحق

مکّہ، حراء پہاڑ کی چوٹی سے پتھر گرنے پر پاکستانی خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ(این این آئی ) غار حراء کے پہاڑ کی چوٹی سے پتھر گرنے سے ایک پاکستانی معمر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ المعابدہ پولیس نے واقعہ کی تفصیلات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔سعودی ٹی وی کے مطابق چوٹی سے گرنے والا بھاری پتھر خاتون کے سر پر گرا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متوفی خاتون کو مقامی اسپتال کے سرد خانے منتقل کیا۔ المعابدہ پولیس نے واقعہ کی تفصیلات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
حراء پہاڑ؍ خاتون جاں بحق

مزید :

علاقائی -