مسلم لیگ(ن) کا مستقبل تابناک ہے ،راجہ ظفرالحق

مسلم لیگ(ن) کا مستقبل تابناک ہے ،راجہ ظفرالحق

اسلام آباد /کوئٹہ(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹرراجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا مستقبل تابناک ہے پارٹی کو ختم کرنے کی سازشیں کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے ،بلوچستان جلد دوبارہ (ن) لیگ کا مضبوط قلعہ ثابت ہوگا۔یہ بات انہوں نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے راجہ ظفرالحق کو بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی کو فعال و منظم بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور بتایا کہ 2019ء میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ(ن) کی تیاریاں جاری ہیں اور پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا قائد میاں نواز شریف اور مرکزی صدر میاں شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ مسلم لیگ(ن) کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کرکے انہیں جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جارہا ہے لیکن ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔

ظفر الحق

مزید : علاقائی