امریکہ،420 میل کے سائن بورڈز کی بار بار چوری،ہائی وے انتظامیہ پریشان
واشنگٹن(آئی این پی) امریکا بھر میں لوگ ہائی وے پر خاص نمبروں والے سنگِ میل اتار کر پھینک دیتے ہیں یا چرالیتے ہیں ان میں 420 اور 69 کے نشاناتِ میل سب سے زیادہ چوری ہوتے ہیں۔ ان کی مسلسل چوری کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور ہائی وے انتظامیہ مسلسل پریشان تھی لیکن اب اس کا ایک بہترین حل نکال لیا گیا ہے۔مثلا مشرقی واشنگٹن کی ایک شاہراہ پر لفظ 69 کی جگہ 68.9 میل کے بورڈ لگائے ہیں جبکہ 420 میل کی جگہ 419.9 میل کے بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں