بھوک اور بیماریوں سے تھر کے مزید 4بچوں کا انتقال

بھوک اور بیماریوں سے تھر کے مزید 4بچوں کا انتقال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھرپارکر(این این آئی)سندھ کے ضلع تھر پارکر کے علاقے مٹھی میں واقع سول اسپتال میں غربت، افلاس، بھوک اور پیاس کے ستائے مزید 4 بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں بچوں کی یہ اموات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئی ہیں۔ذرائع محکمہ صحت نے کہا کہ انتقال کرنے والے بچوں میں دو نوزائیدہ ہیں جبکہ دو کی عمریں ایک دن ہیں۔ان اموات کے بعد ماہ رواں میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب ضلع تھر پارکر میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 44 تک جا پہنچی ہے۔
بچوں کا انتقال

مزید :

علاقائی -